ترقی کیلئے حکومت سپورٹ کرے ، نوجوان سائنسدان ناصر نواز
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)جوڑا موگہ چک نمبر 388/WBضلع لودہراں کے رہائشی نوجوان مسلم سائنسدان و انجینئر محمد ناصر نواز نے۔۔
بدھ کے روز اپنے والد ربنواز اور خالہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے میکسٹم مکینک تھیوری کی بنیاد رکھی ہے جس کا مقصد جدید علوم کی ترجیحات ،جدید ترقی،نئی آنے والی نسل کیلئے علم کا ذخیرہ اور آنے والے سائنسدانوں کیلئے جدید راہیں ہموار کرنا ہے ۔ وہ قو میں کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی جو علم سائنس اور ٹیکنالوجی اور دین اسلام سے دور ہوں۔ محمد ناصر نواز نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت مجھے سپورٹ کرے اور آگے آنے کے مواقع فراہم کرے تاکہ میں جدید لیبارٹریز میں کام کر کے اپنے وطن کی ترقی اور ملک کے عوام کیلئے کچھ کر سکوں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تھیوری جدید ریسرچ پر مشتمل ہے۔ اور روشنی کے ذرات اٹامک اینڈنیوکلیئر سائنس میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، میکسٹم مکینکس تھیوری پر پانچ اصول موضوع ( Postulates) اور 23 مقالہ جات پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کا ئنات میں پہلے چار بنیادی فورسز دریافت ہوئی تھیں جبکہ میں نے مزید 5فورسز کی دریافت کی ہے اور ان پر کام کرتے ہوئے کائنات کے بارے میں دیگر اہم معلومات فراہم کی ہیں جن کے ذریعے پوری کائنات کا نظام چلتا ہے ۔میں نے ایٹم کی ساخت پر کام کیا ہے ۔میں نے ایٹم کی ساخت سے لیکر اس کا ئنات کا رد اس تک نکالا ہے ماس انرجی کا ایک نیا تعلق وضع کیا ہے اورE=my2کا سکوائر نکالا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ ماس اور انرجی دونوں ایک ہی شکل رکھتے ہیں ۔میکسٹم مکینکس تھیوری ملکی ترقی، اور جدید ٹیکنالوجی کو عام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔