چیمپئن لیگ سے صحت مند تفریح ملے گی :ثاقب خورشید
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) قومی سطح کی طرز پر خورشید انور اسٹیڈیم چیمپئن کرکٹ لیگ وہاڑی کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔۔
مہمان خصوصی ارکان پارلیمنٹ میاں ثاقب خورشید، نعیم خان بھابھہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عاصم بھٹی نے چیمپئن کرکٹ لیگ کا فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ،ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ قومی سطح کی طرز پر وہاڑی میں چیمپئن لیگ کرانا احسن اقدام ہے کھیل نوجوانوں کو صحت مند تفریح ملے گی ،کرکٹ اور ہاکی میں ضلع وہاڑی کے سپوتوں نے ملک کا نام روشن کیا ممبر صوبائی اسمبلی نعیم خان بھا بھہ نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو 19اپریل تک چیمپئن کرکٹ لیگ وہاڑی میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے وقار یونس اور محمد عرفان نے کرکٹ کی دنیا میں ضلع وہاڑی اور پاکستان کا نام روشن کیا وہاڑی میں ٹیلنٹ موجود ہے آئندہ بھی جہاں کے کھلاڑی ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر نے کہا کہ کرکٹ لیگ میں نوجوان پلیرز کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع ملا ہے ضلعی انتظامیہ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چیمپئن کرکٹ لیگ کے بہترین انعقاد کیلئے مکمل تعاون کر رہی ہے نیشنل لیول کی لیگ سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے وہاڑی میں نیشنل لیول کی طرز پر ایونٹ کے انعقاد پر بہت خوشی ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بہترین موقع ملا ہے نچلی سطح سے ٹیلنٹ نکل کر قومی و بین الاقوامی لیول اپنے ملک کی نمائندگی اور نام روشن کریں گے اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے مزید کہا کہ فخر کی بات ہے کہ وہاڑی شہر میں ایسے ڈونرز اور انفولنسرز موجود ہیں جو کھیل کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں ہم انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔