سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم

سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنانے کا حکم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور۔۔

 بورڈآف ریونیو انیشٹوز بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو ریکوری، بورڈ آف ریونیو پنجاب کے \\\'\\\'پلس پراجیکٹ\\\'\\\' ونڈہ جات کی تقسیم، جمع بندیوں اور دیگر بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی اور بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر زرعی انکم ٹیکس ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی، کنڈونیشن فیس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کی جائے نادہندگان کونو ٹسز جاری کئے جائیں ریونیو ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیوکی رہنمائی کریں اس کے علاوہ ریونیو کیسز کو بروقت نمٹایا جائے اس حوالے سے ریونیو افسران کی ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول،جی اے آر شاہد نواب اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں