ٹریفک مسائل:غیر ضروری سپیڈ بریکرز ختم کرنیکا حکم

ٹریفک مسائل:غیر ضروری سپیڈ بریکرز ختم کرنیکا حکم

ملتان ،خانیوال، جہانیاں (وقائع نگار خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ دنیا) شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور۔۔

 ٹریفک حادثات میں اضافے کے تناظر میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) کو شہر بھر کے سپیڈ بریکرز کے حوالے سے جامع سروے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام سپیڈ بریکرز کی جگہ، ساخت، اور افادیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے ۔ تاکہ شہریوں کو غیر ضروری تکلیف سے بچایا جا سکے ۔ اس کے علاوہ، تمام اہم شاہراہوں پر موجود سپیڈ بریکرز کے اطراف \\\"کیٹ آئیز\\\" کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈرائیورز کو بروقت آگاہی حاصل ہو اور حادثات سے بچا جا سکے ۔عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ جہاں نئے سپیڈ بریکرز کی ضرورت ہے ، وہاں تعمیر کی جائے ، جبکہ غیر ضروری بریکرز کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے مفصل رپورٹ تیار کی جائے ۔ علاوہ ازیں کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے پاک گیٹ چوک تا خونی برج دیوار کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بیرونی فصیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ثقافت میں اس کے ماضی کی جھلک نمایاں ہوتی ہے ، اور شہر اولیاء کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے بتایا کہ2.67 ملین روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے سے اندرون شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ عامر کریم خاں کاتحصیل جہانیاں کا تفصیلی دورہ کیا، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کے مصنوعی بحران کا نوٹس انتظامیہ کی سرزنش میڈیسن اور گائنی کیس کی انکوائری کا حکم بھی دیاجہانیاں پہنچنے پر کمشنر کو لالہ سہرا ئی چوک پر بیوٹیفکیشن مانومنٹ بارے بریفنگ دی گئی۔عامر کریم خان نے ڈی پی ایس اور گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کولیکشن پوائنٹ کی انسپکشن کی،گرین بیلٹس کو پراپر مینج کرنیکا حکم بھی دیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کے ملبہ اٹھانے کے عمل کامشاہدہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں