غیر قانونی قابضین سے 108 کنال سرکاری اراضی واگزار

غیر قانونی قابضین سے 108 کنال سرکاری اراضی واگزار

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قرۃالعین میمن کی ہدایت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر نگرانی تحصیل مظفرگڑھ کے۔۔

 موضع بھٹہ پور میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن کے دوران غیر قانونی قابضین سے 108 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔واگزار کی گئی اراضی پر اگائی گئی اجناس کی تخمینہ شدہ مالیت 10 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ،قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ سرکاری اراضی کو اصل مقصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے ۔مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر صدارت ہیٹ ویو کے خلاف حفاظتی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات کریں۔ایمرجنسی کولنگ سنڑز قائم کیے جائیں۔عوام میں ہیٹ ویو کے خلاف حفاظتی اقدامات کو اپنانے کی آگاہی دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ شہری ہیٹ ویو کے دوران گھروں سے کم سے کم نکلیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے منفی اثرات کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں