چور بازار میں کریک ڈاؤن ،پختہ تھڑے مسمار، سامان ضبط

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق خانیوال میں تجاوزات خاتمے کیلئے۔۔
آپریشن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید شہر میں تجاوزات خاتمے کیلئے متحرک ہیں،انہوں نے پولیس نفری، ایم سی عملہ کے ہمراہ چور بازار میں کریک ڈاؤن کیا۔آپریشن میں ہیوی مشینری کی مدد سے پختہ تھڑوں کو مسمار اور سامان بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔اے سی سنبل جاوید کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا اپنی حدود میں رہے ،کسی کو غیرقانونی کاروبار نہیں کرنے دینگے ۔