روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے خودکشی کرلی
ملتان(کرائم رپورٹر )روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے زہر کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ تفصیل کے۔۔
مطابق مخدوم رشید پولیس کو چھ ٹرپائی سے محمد صدیق نے اطلاع دی کہ میرے بیٹے 28سالہ حسین کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے چلے گئی تھی جس کو منانے کیلئے بیٹا گیا جو نہ مانی تو دلبرداشتہ ہوکر زہر کھالیا جو وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج تھا جس کی موت واقع ہوگئی جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے بستی داد کا رہائشی آصف نے گھریلوں ناچاقی پر گندم والی گولیاں کھالی جسے حالت غیر ہونے پر اہلخانہ علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ۔