انجمن تاجران کا فلسطین کے حق میں 26 اپریل کو مکمل ہڑتال کااعلان

انجمن تاجران کا فلسطین کے حق میں  26 اپریل کو مکمل ہڑتال کااعلان

میلسی (نامہ نگار )مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں 26 اپریل کو میلسی شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

میلسی شہر کے تمام دکاندار مکمل دن اپنی دکانیں بند رکھیں گے اور ہڑتال والے دن صبح 10 بجے تھانہ صدر چوک سے ریلوے پھاٹک تک اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں