ریلوے پولیس کی کارروائی، 6کنال کمرشل اراضی واگزار
ملتان (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلویز کی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے نتیجے میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار شیخ کی۔۔۔
سربراہی میں ریلوے انتظامیہ ملتان نے ریلوے سٹیشن بورے والا کے قریب ناجائزقابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔ آپریشن میں اے ای این اعجاز احمد ریلوے بہاولنگر،عرفان مصطفی اے ایس آئی انچارج چوکی ریلوے پولیس وہاڑی،عابد علی اعوان آئی او ڈبلیو ریلوے پاکپتن شریف، محمد عباس پی ڈبلیو آئی ریلوے پاکپتن شریف نے دیگر نفری ریلوے پولیس و ریلوے ملازمین نے حصہ لیا۔دوران آپریشن 6 کنال کمرشل ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی۔جسکی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔