تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ،زیر و ٹالرنس اپنائی جا رہی :عمرانہ توقیر

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
اجلاس میں گرمی کی شد ت سے بچاؤ کیلئے اقدامات، انسداد تجاوزات کے خاتمے ،ستھرا پنجاب سرگرمیوں،کی پرفارمنس انڈیکٹرز، مادر علمی سے رابطہ،بیوٹیفکیشن مہم،ریڑھی بازار کا قیام اور پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے جاری کام،سکولز میں شجرکاری،سکولز طلباء کا موٹر سائیکل ڈیٹا اور قبرستانوں کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ عوام کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے ٹھنڈے پانی کے کیمپس قائم کئے گئے ہیں گرمی شدت کو کم کرنے کیلئے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تجاوزات کا خاتمہ ترجیح ہے۔