پاکستان سویٹ ہوم میں شجرکاری مہم کا انعقاد

پاکستان سویٹ ہوم  میں شجرکاری مہم کا انعقاد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم کوٹ ادو میں گرین ارتھ ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم کا انعقادا،انجمن تاجران کی ضلعی و مرکزی صدر محمدعثمان شیخ کے ہمراہ درجنوں پودے لگائے گئے۔۔۔

تاکہ اس ادارے جو یتیم بچوں کی کفالت کیلئے قائم ہے کو سرسبز،صحت مند اور خوبصورت ماحول میں تبدیل کیاجاسکے ۔عبدالمجید خان میرانی نے بچوں کیلئے روم کولرز عطیہ کیے ۔پاکستان بیت المال کے اہم عہدیداران ہیڈ آفس اسلام آباد سے ڈائریکٹر مانیٹرنگ عبدالمنان چودھری اورجنوبی پنجاب کے ڈائریکٹر رانامحمد رمضان طاہرنے کہا کہ پاکستان بیت المال ان مخیر حضرات کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو محروم طبقوں کی زندگی بہتر بنانے اور ایک صحت مند و سرسبز ماحول کی تشکیل کے لیے عملی قدم اٹھاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں