ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ضلعی دفتر پولیس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے۔۔

 تمام شہریوں کے مسائل سنے ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے متعلقہ افسران کو کھلی کچہری کے دوران فون پر معاملات کے حل کے احکامات جاری کئے ۔ کچھ مقدمات میں ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے تفتیشی افسروںکومقدمات کی مثلیں لے کر فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین سے متعلق جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری لگانے کا مقصدعوام الناس کی پولیس تک رسائی اور ان کو فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے . دریں اثناء وہاڑی پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام 800 گرام چرس اور 225لٹر شراب جبکہ 9ملزمان سے 9پسٹل برامد کیے ۔ایک عدالتی مفروراور 10اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں