منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات
ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔
سٹی جلالپور پولیس نے ملزم احسن سے 30لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم سخی محمد سے 6لٹر شراب جبکہ کینٹ پولیس نے ملزم خالد حسین سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔