تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن،داخلہ مہم شروع،کتب اور یونیفارم تقسیم

ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے۔۔
تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو زیور تعلیم سے راستہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے ضلعی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈسٹرکٹ جیل روڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنے ہاتھوں سے بچوں کے داخلے کئے اور طلبہ میں یونیفارم اور کتب بھی تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ نسل نو کی تعلیمی آبیاری کے لئے تعلیمی اداروں کی بہتری پر خصوصی فوکس ہے اس حوالے سے اساتذہ کرام کی استداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دوسری طرف محکمہ سکولز کا اساتذہ کی حاضری اور جعلی انرولمنٹ کی روک تھام کے لیے متعارف کرایا جانے والا مانیٹرنگ سسٹم تا حال صرف اعلانات تک محدود ہو کر رہ گیا محکمہ اسکول ایجوکیشن نے دو ماہ قبل اسکولوں میں خصوصی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا تھا جن کی مدد سے طلبا اور اساتذہ کی فیس ریکیگنیشن کے ذریعے حاضری کی تصدیق کی جانی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ کیمروں کی مدد سے روزانہ کی رپورٹ محکمہ کو بھیجی جائے گی۔