عوام سے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ٹریڈرز چیمبر خانیوال کی کال پر خانیوال شہر میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔۔
، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف، ٹریڈرز چیمبر کے صدر شیخ محمد اکمل، ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر افتخار نکیانہ، جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور مقامی و اسلامی مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ اسرائیل کو اقتصادی نقصان پہنچایا جا سکے ، پوری امتِ مسلمہ کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ، جب تک فلسطینی عوام کو آزادی اور انصاف نہیں ملتاہم اپنی حمایت جاری رکھیں گے ۔ٹریڈرز چیمبر خانیوال کے صدر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری فوری اسرائیلی جارحیت کو بند کرائیں، آخر میں فلسطینی عوام کی کامیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔