میلسی میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی میں پورا شہر امڈ آیا

میلسی (نامہ نگار )میلسی میں اسرائیل کے مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی میں پورا شہر امڈ آیا،شہری سراپا احتجاج بنے رہے ۔۔
،سخت گرمی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طرح میلسی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف شٹر ڈاؤن اور احتجاجی ریلی نکالی گئی،پورا شہر احتجاجی ریلی میں امڈ آیا اور شہری سراپا احتجاج بنے رہے ،سخت گرمی میں چار گھنٹے کی احتجاجی ریلی میں ہزاروں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی کی قیادت صدر مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ضلع وہاڑی ودیگر نے کی۔جماعت اسلامی اور تحریک لبیک یارسول اللہ،جے یو آئی ،جمعیت اہلحدیث ودیگر تنظیموں کے رہنما ؤں کے علاوہ طلبہ بھی شریک تھے ۔