بلاول بھٹوروٹی ،کپڑا،مکان دینے کے نعرے پر عمل پیرا،خالد محمود
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنر ل سکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2 بلین ڈالر لگا کر سندھ کے 21 لاکھ بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق پر پکے گھر بنا کر۔۔۔
ان کو مفت میں دے دیے ہیں اور پیپلز پارٹی کے نعرے روٹی،کپڑا اور مکان پر عملی طور پر عمل کردیا ہے ،پنجاب حکومت بتائے کہ انہوں نے کتنے لوگوں کو یہاں پر گھر بنا کر دیے ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔