میپکو نادہندگان نے کنکشن کاٹنے پر ٹیم کو یرغمال بنا لیا، تشدد

میپکو نادہندگان نے کنکشن کاٹنے پر ٹیم کو یرغمال بنا لیا، تشدد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میپکو کی ٹیم کا آپریشن ،نادہندگان نے کنکشن کاٹنے پر ٹیم کو یرغمال بنا لیا، تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

،بجلی میٹر بھی چھین لئے ،پندرہ پر کال پر پولیس نے رہائی دلائی۔ پکو ٹیم نے تھانہ صدر کے علاقہ موضع پرہاڑغربی چاہ کرمو والامیں ڈیفالٹرغلام عباس کا کنکشن کاٹ کر میٹر اتاراتو نادہندہ کا بیٹا اسدعباس نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ایل ایس محمد رفیق ،اسسٹنٹ لائن مینوں الطاف اورعبدالرشیدکو یرغمال بنا لیا ،تشدد کرکے 2میٹر چھین لئے ،15کی کال پر پولیس نے واپڈاٹیم کو رہائی دلائی۔پولیس صدرکوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈاکی مدعیت میں غلام عباس ، اس کے بیٹے اسدعباس اورنامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں