وہاڑی:کئی علاقوں میں گٹر ابلنے لگے ، مکینوں کو مشکلات

 وہاڑی:کئی علاقوں میں گٹر ابلنے لگے ، مکینوں کو مشکلات

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )گنجان آباد علاقے ، 9/11 ڈبلیو بی، مسلم ٹاؤن، پیپلز کالونی، کچی منڈی میں گٹروں کا پانی ابلنے لگا۔۔

، جس سے نمازیوں اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جامع مسجد ’’عائشہ مدینہ‘‘کے سامنے گلی میں جمع ہونے والا گندا پانی میونسپل کمیٹی وہاڑی کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا ہے ۔ مسلم ٹاؤن کے مین بازار میں موجود ٹرکوں والی گلی، 9/11 ڈبلیو بی ریلوے اسٹیشن والی گلی، پیپلز کالونی اور کچی منڈی میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ، جس کے نتیجے میں گٹروں کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا ہے ۔ گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا دوبھر ہو گیا ہے اہل علاقہ اور مساجد انتظامیہ رانا منیر احمد، محمد قذافی، رانا توقیر احمد، رانا اشتیاق احمد، چوہدری ظفر، امین، علی اصغر، اللہ دتہ، بابا رفیق، عاشق بٹ، حافظ نذیر اور حاجی بشیر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بارہا شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی اور متعلقہ حکام نے کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا۔ اہل علاقہ نے چیف آفیسر بلدیہ وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، سیوریج سسٹم کی صفائی اور مرمت کے احکامات جاری کریں اور علاقے کو مزید تعفن اور بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔ شہریوں نے کہاکہ اگر فوری طور پر صفائی کا بندوبست نہ کیا گیا تو احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد جیسے مقدس مقام کے سامنے گندا پانی کھڑا ہونا انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے ۔ فوری اقدامات سے نہ صرف شہریوں کو ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں