ڈپٹی کمشنر کی منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کا حکم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے مظفرگڑھ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔۔
، تفصیلات کے مطابق انہوں نے بھٹہ پور بنیادی مرکز صحت اور جھنگ روڑ پر جاری تعمیرو مرمت کے کام کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ اور ایکسین ہائی وے شاہد ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا ،بھٹہ پور بی ایچ یو کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا، ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ کی تعمیر کا کام جاری، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں شفافیت یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی فلاحی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام پر بریفنگ دی جبکہ ایکسین ہائی وے شاہد ریاض نے سڑک کی تعمیر سے متعلق تفصیلات فراہم کیں ،مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار بہتر بنانے پر زور دیا اور ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔