جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

جماعت اسلامی کے  زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، تین سوسے زائد مریض کے آپریشن۔۔۔

امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی این جی او کے تعاون سے ہم نے یہ کیمپ لگایا جس میں تین سو سے زائد سفید موتیا کے آپریشن کیے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا،ادویات بھی دی گئیں،جدید مشینری کے ذریعے لگایا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیمپ تھا اور جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں