اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

 اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل  فوری حل کرنے کی ہدایت

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی وہاڑی کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پا کستانیوں کی طرف سے آنے والی5درخواستوں کا جائزہ لیاگیا۔۔۔

اے ڈی سی آر نے متعلقہ محکموں کے افسروں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے ، قانون کے مطابق جائیداد کو غیر منجمد کرنے اور وراثتی جائیداد کے حصول اور 5مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ کی ملکیت کا تعین کر کرکے اصل حق دار کو حق دینے کا حکم دیا اور درخواست گزار کے مطالبہ پر وانڈا کے کیس کو روکنے کیلئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں