ڈاکٹر ثریا منظور کیلئے گورنر پنجاب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ
ملتان (خصوصی رپورٹر )بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکلز سائنسز کی پروفیسر ڈاکٹر ثریا منظور کو گورنر پنجاب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے ۔۔
زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکلز سائنسز کے تحقیقی گروپ \\\'\\\'کیمیائی علوم میں کثیر الشعبہ طریقہ کار (MACS)\\\'\\\'کی پروفیسرڈاکٹر ثریا منظور کی تدریسی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں انہیں تحقیقی گروپ کے طلباء رمشاء شجاع،محمد حیات،عائشہ جاوید،ولید شاہ اور رامیکا کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور بلایا گیا اور چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی و گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پروفیسر ڈاکٹر ثریا منظور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ۔