دربار ناگ شاہ سلطان کومحکمہ اوقاف نے تحویل میں لے لیا
وہاڑی، دوکوٹہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )نواحی گاؤں موضع ماہنی میں دربار ناگ شاہ سلطان کو محکمہ اوقاف نے تحویل میں لے لیا ۔۔
اور عملہ تعینات کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر چوہدری خالد محمود تفصیل کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف سرکل بورے والا ضلع وہاڑی کے منیجر چوہدری خالد محمود نے اپنے عملہ کے ہمراہ اور پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کے ایس ایچ او ملک افتخار لڑکا، انچارج سیکورٹی برانچ ملک شاہجہان آہیر، قانونگو رانا اللہ وسایا، فیصل ندیم پٹواری محکمہ مال،ملک عابد فرید نائچ، ارشد علی پٹواری محکمہ اوقاف و دیگر کے ہمراہ دربار ناک شاہ سلطان کو اپنی تحویل میں لے کر وہاں پر پیسوں والی سیف پر اپنے تالے لگا کر ان کو سیل کر دیا، ڈسٹرکٹ منیجر اوقات نے بتایا کہ دربار ناگ شاہ سلطان کو تحویل میں لینے کا نوٹیفکیشن 16 اپریل کو سیکرٹری پنجاب اوقاف نے جاری کیا تھا اور باضابطہ طور پر آج ہم نے بذریعہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دربار شریف کا کنٹرول سنبھال کر یہاں پر عملہ تعینات کر دیا ہے محکمہ اوقاف دربار کی تزین و آرائش اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔