پولیس کی کارروائیاں ،اسلحہ چرس برآمد ، ملزم گرفتار
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) پولیس تھانہ صدر کی کارروائیاں،اسلحہ اورچرس برآمد،مقدمات درج ملزم گرفتار کرلئے ۔۔
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدرنے مخبر کی اطلا ع محمدی چوک سے جمشید شاہ کو قابو کر کے اس سے 32بور ریوالور دو گولیاں برآمد کر لی اسی طرح موضع سبز کوٹ صادق والا موڑ کے قریب محمد نواز اریا کو گھیراڈال کر قابوک کیا اس سے 1340گرام چرس برآمد ہوئی ۔