خطے کی ثقافت کلچر کو فروغ دینا ازحد ضروری ،کمشنر عامر کریم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)کمشنر عامر کریم خاں سے 52 کامن ٹریننگ پروگرام کے نئے افسروں کے وفد نے ملاقات کی۔۔
۔کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان ڈویژن بارے سوالات پر تفصیلی جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ، وال چاکنگ ، قبضہ مافیا، گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی، جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ستھرا پنجاب مہم وزیراعلی کا تاریخی اقدام ہے ۔ ستھرا پنجاب مہم میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کیا جاچکاہے ۔ خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ۔فنکاروں ، ادیبوں ، شاعروں کی مالی معاونت کرنے بارے بھی پالیسی مرتب کی جارہی ہے ۔ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہنے کیلئے ان کے گھروں کے باہر اعزازی تختیاں لگاء جائیں گی۔ٹریننگ کورسز افسروں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسروں کا طرہ امتیاز ہے ۔