بھتہ نہ دینے پر سبزی فروش پر چھریوں سے حملہ، شدید زخمی
سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد سبزی منڈی میں بھتہ نہ دینے پر ملزموں نے چھریوں سے حملہ کر کے سبزی فروش کو شدید زخمی کردیا۔۔۔
تشوتشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل۔تھانہ سٹی شجاع آباد میں درج ایف آئی آر کے مطابق چاہ نوری والا موضع گجو ہٹہ کارہائشی احسن اپنی سبزی فروخت کرنے کے لیے سبزی منڈی آیا ،سبزی فروخت کرنے کے بعد عدی شاہ نامی بھتہ خورنے بھتہ طلب کیا ،احسن نے ایک ہزار روپے دئیے اور بقایا رقم کا مطالبہ کیا تو بھتہ خور طیش میں آگیا اور اپنے ساتھی وقاص پوا کے ہمراہ احسن پر چھریوں سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،اسی دوران عدی شاہ نے احسن کی جیب سے سبزی فروخت کی رقم45ہزاراور احسن کے بھائی جاویدا حمد کی جیب سے 30ہزار روپے بھی نکال لئے اور فرار ہوگیا۔متاثرہ احسن کے بھائی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہاکہ سبزی منڈی میں تین سے چار افراد غنڈہ گردی کرکے رکشا اور گاڑی والوں سے بھی بھتہ وصول کرتے ہیں ۔