چائلڈ پروٹیکشن بیورو،12بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو،12بچوں  کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری، گھر سے بھاگے۔۔۔

 گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھکاری،گھر سے بھاگے ، گمشدہ اور دیگر 12بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری مافیا کے خلاف 2 ایف آئی آر زبھی درج کروائی گئیں، شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں بچوں کے تحفظ انسدادِ گداگری چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کیلئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں