پیپلز پارٹی کی بھارتی جارحیت کیخلاف قومی یکجہتی ریلی
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ملک رضا ربانی کھر کی ہدایت پر معظم خان ترین ، ریاض شاہ کی زیر قیادت بھارتی دہشتگردی کیخلاف قومی یکجہتی ریلی۔۔۔
شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکانے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے دوران ’’پاک فوج زندہ باد‘‘قوم فوج کیساتھ ہے اور’’بھارت مردہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے ،ں شہریوں نے جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکاکا استقبال کیا۔ سنانواں کے تاجر رہنما معظم خان ترین نے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی ضامن ہے ،بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ، ہم شہادت کیلئے تیار ہیں ،اگردشمن نے کوئی بھی جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائیگا،ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔