جدید ٹیکنالوجی سے میپکولائن لاسز کو کم کیا جا سکتا ، سہیل عباس

جدید ٹیکنالوجی سے میپکولائن لاسز کو کم کیا جا سکتا ، سہیل عباس

ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحانات میپکو سہیل عباس نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آج کے دور۔۔

 میں بجلی کے نظام کی فعالیت، شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ جدید آئی ٹی سسٹمز، ڈیجیٹل میٹرنگ اور ڈیٹا اینالیسز کی مدد سے لائن لاسز، بجلی کی ترسیل کے مسائل، اور صارفین کی شکایات کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تمام سب ڈویژنز اور سرکلز میں آئی ٹی سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو اپنی روزمرہ کی کارکردگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں تربیتی کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ صارفین کے ساتھ خوشگوار، مؤثر اور فوری رابطہ ادارے کی ساکھ کا بنیادی ستون ہے ۔ بجلی کی ترسیل کے ساتھ ساتھ صارف کی شکایت کا فوری ازالہ، بلنگ کے مسائل کا حل اور معلومات کی شفاف فراہمی، محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے ٹریننگ کے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے لیں، ان کا فوری حل یقینی بنائیں اور ہر سب ڈویژن میں کسٹمر سروس سینٹرز کو فعال اور مؤثر انداز میں چلایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور سروس کا معیار بہتر ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں