بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ننھے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے

بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر ننھے طلبہ بھی سڑکوں پر نکل آئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)بھارت کے خلاف جنگ میں تاریخی جیت پر ملتان میں ننھے طالبعلم بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔۔

، پاک فوج کے حق میں جشن ،ریلی نکالی، چوک پر کھڑے ٹینک پر سوار ہو کر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی، بڑے ہو کر پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا عزم۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج کی شاندار کارکردگی کے باعث بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست پر ایئر پورٹ کے نزدیک سکول کے طلبہ نے پاک فوج کی شاندار کارکردگی کے باعث نصیب ہونے والی فتح پر جشن اورریلی کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر ننھے طلبہ نے بینرز اور پاکستانی پرچم کی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ریلی کا اختتام ٹینک چوک پر ہوا جہاں ننھے طلبہ چوک پر کھڑے ٹینک پر سوار ہو گئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے پاکستان کو جو تاریخی فتح نصیب کرائی وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گی، ہم بڑے ہو کر پاک فوج میں شمولیت اختیار کریں گے ،وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ،۔ اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ بھارت کی تاریخی پسپائی اور دشمن کے مقابلے میں پاکستان کو جو جیت نصیب ہوئی اس پر رب کریم کے شکر گزار ہیں ،پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں