فحش گانے چلانے سے منع کرنے پر کار سوارکی شہری پرفائرنگ،ملزم گرفتار

فحش گانے چلانے سے منع کرنے پر  کار سوارکی شہری پرفائرنگ،ملزم گرفتار

گگومنڈی(نامہ نگار)نصیبولعل کے فحش گانے چلانے سے منع پرکارسوارکی شہری پرفائرنگ ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں359ای بی کے رہائشی عثمان کے۔۔

 گھرکے سامنے دیہہ ہذاکاہی رہائشی رفیق اووڈھ کارکھڑی کرکے اونچی آوازمیں نصیبولعل کے فحش گانے چلارہاتھا،عثمان کے منع کرنے پررفیق اووڈھ نے جان سے ماردینے کی نیت سے پستول سے عثمان پرفائرنگ کردی ،عثمان نے دیوارکے پیچھے چھپ کرجان بچائی ۔اطلاع ملنے پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے رفیق اووڈھ کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں