ڈکیتی ،چوری ،راہزنی میں ملوث زخمی ملزم زیرحراست

ڈکیتی ،چوری ،راہزنی میں ملوث زخمی ملزم زیرحراست

ملتان (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی ملتان کے مطابق ڈکیتی،راہزنی ،نقب زنی ،چوری وسرقہ وہیکلز کی وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ۔۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم بگی پل نزد شجاع آبادموجود تھی کہ بذریعہ 15کال موصول ہوئی کہ غلام نازک نامی شخص سے 3کس نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زور پر نقدی و پرس چھین لیاہے ،اس پر ٹیم سی سی ڈی نے ناکہ بندی کی ، کچھ دیر بعد 3کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹرسائیکل جنوب پل آلے والی کی طرف سے آئے رکنے کے اشارے پر پولیس پر فائرنگ کردی ، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد ایک ملزم زخمی ہو کرسڑک کے کنارے گراپایاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں