دشمن کو پتا چل گیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر :اجمل چانڈیہ

دشمن کو پتا چل گیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر :اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں قومی جذبے سے یوم تشکر منایا گیا۔ بعد نماز فجر مساجد میں قرآن خوانی کی گئی اور۔۔

 اللہ کا شکر ادا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ اور ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں سول سوسائٹی، وکلاء ، انجمن تاجران، اساتذہ ، طلبا اور شہریوں کے کیثر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ریلی میں پاک فوج کے شہید لائنس نائک محمد اسحاق کے والد مشتاق احمد نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر انجینئر قراۃ العین میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختیار ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہمیشہ تباہ و برباد ہونگے ، پاکستان کی عوام ہر مشکل کی گھڑی میں متحد ہے اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، ریلی سی خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ہمیں ایک پیشہ ور فوج کی وجہ سے ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن کو یہ پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہے ،پاک فوج نے جس پیشہ ور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا پوری دینا اس کی معترف ہے ،انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ جب بھی کڑا وقت آیا ہماری عوام ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی۔ ڈ ی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے کہا کہ آج کا دن عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے منایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقہ پاک افواج نے ملک کا دفاع کیا اس نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے ،مشکل کی اس وقت میں قوم نے ثابت کیا کہ ہم سب متحد اوریکجا ہیں اور آئندہ بھی اگر دشمن نے ایسا کیا تو بھی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔ ریلی میں سی ای او تعلیم ماہ جبین، پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس ماجد کامران ڈی ای او تعلیم شاہد سیال، پرنسپل کوڑے خان سکول طاہر بشیر، سول سوسائٹی سے ام کلثوم سیال، صدر انجمن تاجران سید امیر حسن، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس سمیت مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں