خانیوال میں بغیر نمبر پلیٹ رکشوں ،موٹرسائیکلوں کی بھرمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال شہر اور گردونواح علاقوں میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی بھرمار ،انتظامیہ مکمل طورپر بے بس ،علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی ٰحکام نوٹس لیں۔۔۔
سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی ۔تفصیل کے مطابق خانیوال اور گردو نواح میں غیر رجسٹرڈرکشوں اور موٹرسائیکلوں کی بھر مار ہے ،کم عمر لڑکے رکشے اور موٹرسائیکل کھلے عام چلارہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں ،رکشوں میں اونچی آواز میں فحاشی گانے لگائے جاتے ہیں جس سے خواتین اور بزرگوں مردوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مکینوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ شکایات کرچکے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔