ڈائریکٹرپنجاب کالج کوٹ ادو سجاد خان گرمانی کے والدانتقال کرگئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پنجاب کالج کوٹ ادو کے ڈائریکٹرسجاد خان گرمانی کے والد غلام رسول خان گرمانی جو عرصہ سے علیل تھے گزشتہ روزانتقال کرگئے ۔
نماز جنازہ 12بجے دن انکے آبائی گاؤں موضع منہاں بستی چاہ چوکھا میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی ،دینی وشہری حلقوں ،وکلاء ،تاجر،ڈاکٹرز،علاقائی زمینداروں سمیت ہرمکتبہ فکرکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔