خاتون سمیت 3افراد کا اغوا، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے مختلف واقعات میں اغوا کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔
پولیس تھانہ بستی ملوک کو خالق نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس تھانہ کپ کو زرینہ بی بی نے اطلاع دی کہ اسکے دو بیٹے رضوان اور عاقب گھر سے کام پر گئے جو واپس نہ آئے ان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔