میپکو اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں ساتویں روز بھی احتجاج

گگو منڈی(نامہ نگار)مطالبات کی منظوری کے لیے میپکو اہلکاران کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی میپکو اہلکاران نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج جاری رکھا۔۔۔
صبح دس بجے کے قریب میپکو اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد میپکو ڈویژن بورے والا کے گراسی گراؤنڈ میں جمع ہوئی ۔زونل چیئر مین شاہد باری چوہان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین شہید ہونے والے ملازمین کے بچوں کو بے سہارا نہیں چھوڑے گی،شہداء کے بچوں کو ملازمت دینے اور عارضی ملازمین کو مستقل کرانے کے لیے احتجاج جاری رکھا جائیگا،دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ملازمین کے بچوں کو سروس دینا محکمہ کی ذمہ داری ہے ۔احتجاج کے بعد اجتماعی طور پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا مانگی گئی جس کے بعد تمام ملازمین نے اپنے محکمانہ فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ۔