پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کا موثر دفاع کیا :نوابزادہ افتخار

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کا موثر دفاع کیا :نوابزادہ افتخار

مونڈکا (نامہ نگار ) بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی نے سیاسی سفارتی جغرافیائی اور مذہبی محاذوں پر ہمیشہ ملک کا موثر دفاع کیا ہے ۔۔

بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی سربراہی دینا قابل تعریف ہے ۔اب خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ساوتھ پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے پیپلز پارٹی یوتھ پنجاب کے راہنماوں میاں نوید اصغر مکول امجد خان میرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے ۔ بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیاہے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کارکردگی مثالی رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں