ضلع خانیوال میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کرنے کاحکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ڈینگی ریویو کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحان اور فوکل پرسن ڈاکٹر احتشام خالد نے انسداد ڈینگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفی سیہڑ نے ڈینگی سرویلنس مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کو روکنا پہلی ترجیح ہے ،ضلع میں ہاٹ سپاٹس پر بھرپور فوکس کیا جائے ،مشتبہ مقامات کی ڈینگی ورکرز سے بار بار چیکنگ کرائی جائے ۔غلام مصطفی سیہڑ نے کہا تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں جاری رکھیں،ڈینگی افزائش کے ذرائع کا سوفیصد صفایا ہونا چاہیے ،اجلاس میں ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کی ہدایات بھی دی گئیں۔