روزنامہ دنیا ملتان کے نیوز ایجنٹ شیخ محمدسعید انتقال کرگئے

خانیوال (ڈسڑکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال میں روزنامہ دنیا ملتان کے نیوز ایجنٹ شیخ محمدسعید بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔
شیخ محمد سعید شیخ محمد حمید العروف(چاچا حمید)سابق صدر اخبار فروش یونین خانیوال کے بیٹے تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔مرحوم میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔