بوریوالا، بشیر ٹاؤن سے آلائشوں ، چربی سے تیار آئل برآمد

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بشیر ٹاؤن میں کارروائی، آلائشوں اور چربی سے تیار کردہ آئل برآمد۔
تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حساس ادارے کی نشاندہی پر بشیر ٹاؤن میں چھاپہ مار کر آلائشوں اور چربی سے آئل تیار کرنے والا یونٹ بے نقاب کر دیا شہباز نامی شخص مشینری نصب کرکے آلائشوں اور چربی سے تیل تیار کرتا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مذکورہ مقام سے 32 کلو گرام مضر صحت تیل اور 150 کلو گرام چربی اور آلائشیں برآمد کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے بھی شہباز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔