برادر نسبتی سے ملنے گئے شخص کو پولیس تھانہ لے گئی، رشوت کا مطالبہ

برادر نسبتی سے ملنے گئے شخص کو پولیس تھانہ لے گئی، رشوت کا مطالبہ

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)برادر نسبتی سے ملنے کیلئے جانیوالے شخص کو پولیس پکڑ کر تھانے لے گئی،مبینہ طور ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ۔۔

 ،رشوت نہ دینے پر انہوں نے تین روز تک تھانے میں بٹھائے رکھا اور 1040گرام ہیروئن رکھنے کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ۔وزیر اعلی ٰ،آئی جی پنجاب ہمیں انصاف دلائیں۔ بیٹے کی اپنے ماموں کے ہمراہ پریس کانفرنس۔  چک نمبر 87ایم تحصیل جلالپور پیر واالا کے رہائشی محمد عابدنے ماموں ارشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 16مئی کو میرا والدجلالپور پیر والا سے لودھراں میرے ماموں کے گھر آیا، ریلوے پھاٹک پٹھان والاکے قریب موٹر سائیکل سواردو پولیس اہلکاروں نے اسے روکا، شناختی کارڈ دیکھ کر موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے کا کہا تو میرے والد نے کہا کہ قریب ہی میرے سالے کا گھر ہے ابھی لے آتا ہوں ،جب وہ کاغذت لیکر واپس آیا تو پولیس اہلکاروں نے کہا کہ تمہارے خلاف جلالپور پیروالا میں منشیات کا مقدمہ درج ہے ، میرے والد نے بتایا کہ میری اس مقدمہ میں ضمانت ہو چکی ہے۔ اور وہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن پولیس اہلکار میرے والد کو پکڑ کر تھانے لے آئے اور تین روز تک تھانے میں بند رکھا، مبینہ طور پر ہم سے ڈیڑھ لاکھ روپے مبینہ رشوت طلب ک،ی رشوت نہ دینے پر 19مئی کو میرے والد کے خلاف 1040گرام ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں