غیر قانونی آئل ایجنسی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

 غیر قانونی آئل ایجنسی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تونسہ بیراج کے قریب نجی غیر قانونی آئل ایجنسی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔۔

،آگ لگنے سے آئل ایجنسی مالک کو ہزاروں روپے کا نقصان ہوا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔دوسری طرف ضلع بھر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور آئل ایجنسیاں موجود ہیں جہاں پر حفاظتی آلات بھی نہیں ہیں جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں صرف کاغذی کارروائی تک محدودہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں