طالبعلم سے زیادتی کی کوشش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ ،مقدمہ درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رشتہ دار کی دو ساتھیوں سے ملکر گن پوائنٹ پردسویں کے طالبعلم سے زیادتی کی کوشس۔۔
، ویڈیو بنا کر والد کو بھیج کر پچاس ہزار روپے طلب کرتا رہا۔تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ کاؤں والہ احسانپورمیں آفتاب موہانہ کا16سالہ بیٹامیٹرک کا طالبعلم عشاء کی نمازپڑھ کرگھر جارہا تھا کہ راستے میں اس کا رشتہ دارمبشرحسن موہانہ دیگر ساتھیوں یعقوب موہانہ،اشرف موہانہ کے ہمراہ گن پوائنٹ پرقابو کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اورزیادتی کی کوشش کی ، موبائل فون سے اس کی وڈیوبناکر والد کو بھیج دی اور اس سے 50 ہزار روپے طلب کرتا رہا، متاثرہ بچے کا والد بیٹے کو لیکر تھانہ جا پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔