واجبات کی وصولی 100 فیصد یقینی بنائی جائے ، عوید ارشاد

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔۔
،30جون تک دئیے گئے اہداف کو مکمل کیا جائے ، کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ریونیو افسروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جن افسروں کی واجبات کی وصولی کم ہے ،ان کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنانا محکمہ ریونیو کے افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے محکمہ ریونیو کے افسر اس جانب اپنی خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جو ہدف دیا گیا ہے اسے آسانی کے ساتھ حاصل کیا جا سکے ، جن افسروں نے تاحال اہداف پورے نہیں کئے وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور وصولی کو یقینی بنائیں ،کسی صورت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہرگز نہ کریں۔ اگر سرکاری واجبات کی وصولی میں بہتری نہ لائی گئی تو افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔