وہاڑی چیمبر کے وفد کا قونصل جنرل نیویارک کا دورہ

وہاڑی چیمبر کے وفد کا قونصل جنرل نیویارک کا دورہ

وہاڑی،ماچھیوال(خبرنگار،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا قونصل جنرل پاکستان نیویارک کا دورہ۔۔

 ،قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی سے ملاقات کی۔وفد میں محمد غضنفر علی (سابق صدر و ایگزیکٹو ممبر)، شاہ رخ خان (سابق ایگزیکٹو ممبر) شامل تھے ۔ اس موقع پر معروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ہارون رامے اور شاہد خان (ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ، امریکن پاکستان بزنس ڈیویلپمنٹ فورم، نیویارک ) بھی موجود تھے ۔قونصل جنرل آتوزئی نے وفد کی غیر روایتی شعبوں میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا اور دیرینہ تجارتی شراکت دار ہے اور ایسے وفود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اور معیشت کے تنوع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے وہاڑی چیمبر کی جانب سے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی کو سونیئر پیش کیا۔یاد رہے کہ وہاڑی چیمبر کا یہ وفد اس وقت امریکہ کے دورے پر ہے تاکہ پٹرولیم، جانوروں و پولٹری فیڈ، انفراسٹرکچر اور تعمیرات جیسے اہم شعبوں میں امریکی شراکت داروں کے ساتھ کاروباری تعاون کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں