چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکو کی زیر صدارت ساہیوال سرکل کا اجلاس
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئرٹی اینڈ جی میپکومحمد اکرم سیال کی زیر صدارت ساہیوال سرکل میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں فیلڈ آپریشنز، مالیاتی اہداف، تکنیکی نقصانات اور بجلی چوری سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا ۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام ایگزیکٹو انجینئرزاپنے علاقوں میں بجلی کے تکنیکی نقصانات کا ازسرِ نو جائزہ لیں اور خاص طور پر 200کے وی اے کے خراب یا زائد لوڈ والے ٹرانسفارمرز کی فوری نشاندہی اور درستگی کو یقینی بنائیں۔ زیر التواء اور جاری اضافہ جاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے تاکہ ان میں حائل رکاوٹوں اور تاخیر کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے ۔