سرائے سدھو ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،کاروباری سرگرمیاں ٹھپ
سرائے سدھو (نامہ نگار)سرائے سدھو میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، انجمن تاجران نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔۔
تفصیل کے مطابق سرائے سدھو میں کئی روز سے جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروباری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ، دن اور رات کے مختلف اوقات میں بجلی کی غیر متوقع بندش سے نہ صرف تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ عام شہری بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔صدر انجمن تاجران سرائے سدھو راؤ راشد سنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی سے عیدالاضحی سے قبل بازاروں کی رونق ماند پڑ گئی ہے ۔، درزی حضرات جو عید کے لیے ملبوسات کی سلائی کے کام میں مصروف ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنا کام وقت پر مکمل کرنے سے قاصر ہیں جس سے صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں۔، متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سرائے سدھو میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیکر بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر معمول پر لایا جائے تاکہ عید کے موقع پر کاروباری و عوامی زندگی کسی تعطل کا شکار نہ ہو۔