پیف سکول اساتذہ کی تنخواہیں روک لی گئیں،عید پر مشکلات کاشکار
ملتان (خصوصی رپورٹر )پیف سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں رک گئیں،عید پر مشکلات کا شکار،محکمہ نے پارٹنرز کوحتمی وارننگ دے دی۔۔
تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کے اساتذۃ کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے وہ شدید مسائل کا شکار ہیں جس پر پیف نے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے معزز اساتذہ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پیف پارٹنرز لائسینسیز پر لازم ہے کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کرام کو مکمل تنخواہ کی بر وقت ادائیگی کریں ۔ تنخواہ نہ ملنے کی صورت میں اساتذہ مقررہ فون نمبرز ای میل پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں یہ اقدام اساتذہ کے جائز حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تا کہ کسی بھی قسم کی نا انصافی یا خلاف ورزی کی صورت میں بروقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔تنخواہ نہ ملنے پر اساتذہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔